سابق ڈپٹی میئر چو ہدری ریا ض مہر نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 10 جولائی 2018 03:10

سابق ڈپٹی میئر چو ہدری ریا ض مہر نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا
گوجرانوالہ۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) سابق ڈپٹی میئر چو ہدری ریا ض مہر نے پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 82علی اشرف مغل حلقہ پی پی 55 میاں محمد ارقم خان کی حمایت کا اعلان کردیاچو ہدری ریاض مہر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت حلقہ این اے 82 علی اشرف مغل،پی پی55میاں محمد ارقم خان کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھرپور حمایت کرنے پر چو ہدری ریاض مہر کی اپنی تمام برادری و دیگر اہم برادریوں اور ان کے ساتھیوں کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے ہم پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ تعالیٰ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور کامیاب ہو کر علاقہ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور کام کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 82 حلقہ پی پی 55 کے عوام اس دفعہ 25جو لائی کو بلے پر مہر لگا کرعمران خان اور ان کے نامزاد کردہ امیدوارں کا کامیاب کروائیں اور اپنی بیداری کا ثبوت دینگے۔ ،اس موقع پرچو ہدری ہاشم مہر،لال دین بھنڈر لیبرکو نسلر،مٹھو جٹ جنرل کانسلر،ملک ظہیر،اصغر واتل،فاروق مہر،صلاح الدین،دانیال مہر،حاجی انوار،عادل فاروق خان ،رضا مصطفی درواغہ،ملک امین ناز،د یگر بھی موجود تھے۔