رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے

منگل 10 جولائی 2018 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے ہدایتکار روہت شیتھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کے پہلے شیڈول کی عکسبندی مکمل کر لی ہے جس کے بعد وہ ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ’’روہٹ شیٹھی کا ہیرو ‘‘ لوگو والی ٹی سفید رنگ کی ٹی شرٹ، پینٹ اور سرخ رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی، یہ فلم تیگو فلم ’’ٹمپر‘‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں رنویر سنگھ کے ساتھ سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 28دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :