بھارتی ڈرامہ سیریل’’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘‘ کے معروف کردارڈاکٹرکاوی کمار آزاد چل بسے

منگل 10 جولائی 2018 13:20

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ کے معروف کردار ڈاکٹر کاوی کمار آزاد المعروف’ ڈاکٹر ہاتھی‘ حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے۔اداکار کاوی کمار کو دل کی تکلیف کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

اداکار کی موت کی خبر کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے کہ ’کاوی بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے اور وہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی وقت پر شوٹ کے لیے پہنچ جاتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فون کرکے کہا کہ’ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے وہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے نہیں آئیں گے جس کے بعد اب ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔ا