Live Updates

الیکشن کمیشن نے این اے 25 اور این اے 26 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مہم چلانے پر ضلعی اور تحصیل ناظم کو وارننگ دیتے ہوئے معاملہ ڈی آر او نوشہرہ کو ارسال کردیا

منگل 10 جولائی 2018 13:30

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 اور این اے 26 میں ضلعی اور تحصیل ناظم کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدواروں کی مہم چلانے پر انہیں وارننگ دیتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے معاملہ ڈی آر او نوشہرہ کو ارسال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے تحصیل ناظم احد خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خٹک کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی ۔

حلقہ این اے 25اور 26 سے تحریک انصاف کے امیدوار پرویز خٹک اور عمران خٹک کے علاوہ تحصیل وضلع ناظم کے وکلاء پیش ہوئے ۔ تحصیل ناظم احد خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خٹک کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروایا گیا ۔الیکشن کمیشن نے دونوں ناظمین اور امیدواروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی مشینری استعمال کرنے پر امیدواروں کو نااہل کیا جاسکتاہے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کو نمٹاتے ہوئے مزید تحقیقات کے لئے ڈی آر او نوشہرہ کو بھجوادیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات