سکیورٹی فورسز کا شمالی و جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن ، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

منگل 10 جولائی 2018 14:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی و جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن کیا آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ گولیاں ، بارودی سرنگیں ، ہیوی مشین گنز ، سب مشین گنز ، دستی بم ، مواصلاتی آلات برآمد کئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی میں بھی آپریشن کیا ہے ڈیرہ بگٹی میں آپریشن کے دوران بارودی مواد ، اسلحہ ، راکٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں ۔

سکیورٹی فورسز نے تمام برآمد ہونے والے بارودی مواد اور سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ۔ ۔