ممبئی میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی

منگل 10 جولائی 2018 14:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) بھارتی شہر ممبئی میں بھی ہونیوالی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کیوجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں،سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ٹرین سروس متاثر ہوئی،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔