پانچواں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 18تا28اکتوبر عمان میں ہوگا، پاکستان ، سائوتھ کوریا ، جاپان، بھارت اور میزبان عمان کی ٹیمیں حصہ لیں گی

منگل 10 جولائی 2018 14:10

لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پانچواں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ رواں سال18تا28اکتوبر عمان میں ہوگا،ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں ملائشیا ،پاکستان ،سائوتھ کوریا ،جاپان،بھارت اور میزبان عمان حصہ لیں گی ،ہر ٹیم 18تا25اکتوبر پانچ رائونڈ روبن میچز کھیلیں گی اور اس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی جبکہ بقیہ دو ٹیمیں پانچویں پوزیشن کے لئے میچ کھیلیں گی ،ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28اکتوبر کو ہوگا،پاکستان اور بھارت کا میچ 20اکتوبر کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :