ڈیرہ اسماعیل خان،شمالی و جنوبی وزیرستان میںپاک فوج کی کارروائی ‘ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

منگل 10 جولائی 2018 15:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) شمالی و جنوبی وزیرستان میںپاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی و جنوبی وزیرستان میں آپریشن رد الفساد کے دوران شرپسندوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی تعداد اسلحہ و گولہ بارود جن میںآئی ڈیز‘ہیوی مشین گنز‘سب مشین گنز‘راکٹ‘گرنیڈز‘انٹی پرسنلز۔کمیونیکیشن آلات‘اگنیٹرز اور بھاری مقدار میں بارودشامل ہے کو برآمد کر لیا گیا۔