جرمن مرکزی بنک میں موجود 300ملین یورو کی رقم ادا کی جائے ، تہران

امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں، ایرانی خدشات

منگل 10 جولائی 2018 15:20

جرمن مرکزی بنک میں موجود 300ملین یورو کی رقم ادا کی جائے ، تہران
ْتہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) ایران کی خواہش ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع تین سو ملین یورو کی رقم اد کر دی جائے، امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ جرمنی کے مرکزی بینک میں جمع اس کی تین سو ملین یورو کی رقوم اسے ادا کر دی جائیں، جنہیں ایران بعد ازاں تہران منتقل کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ خدشات ہیں کہ امریکا کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث جرمنی میں یہ رقوم منجمد کی جا سکتی ہیں۔ اپنے ان ارادوں کے ساتھ ایران نے جرمن حکومت کو بظاہر مشکل میں ڈال دیا ہے۔ جرمنی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کی طے کردہ جوہری ڈیل پر عمل درآمد ہوتا رہے، لیکن ایرانی رقوم کی تہران کو واپسی کی صورت میں جرمنی کو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ برلن میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل کا مطالبہ ہے کہ جرمنی کا بنڈس بینک ایران کو یہ رقوم واپس نہ کرے۔