ورلڈ جونیئر مینز انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز

منگل 10 جولائی 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ جونیئر مینز انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے منگل کو کراچی میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑی عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسد الله اور فرہان ہاشمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منتخب شدہ کھلاڑیوں کو گزشتہ روز ایک ہفتہ کی تربیت کیلئے اسلام آباد سے پاک نیوی روشن خان جہانگیر خان سکوائش کمپلیکس میں تریبت کیلئے بھجوا دیا گیا ہے اور وہ روانگی تک جہانگیر خان کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ 18 سے 29 جولائی تک بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کیلئی9 رکنی قومی ٹیم 14 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔ فیڈریش نے ایونٹ کیلئی6 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کو منتحب کیا ہے، کھلاڑیوں میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسد الله اور فرہان ہاشمی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں یاسین خان اور فضل شاہ کوچز جبکہ منور زمان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں۔