مسلم لیگ ن کی حکومت و نواز شریف نے ملک میں ترقی کا پہیہ چلایا،میجر ر طاہراقبال

منگل 10 جولائی 2018 16:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) چکوال کے علاقوں ڈنگی بالا، راول زیر، ویرو اور مہرو پیلو میں میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 64 میجر طاہراقبال اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری شہر یار سلطان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور میاں نواز شریف نے ملک میں ترقی کا پہیہ چلایا،گوادر پورٹ اور سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے اور ملک کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سلطان حیدر علی نے کہا کہ والد مرحوم کے ساتھیوں کے مشکور ہیں جو اپنے بھتیجے کے الیکشن کو ذاتی سمجھ کر بھروپورسپورٹ کر رہے ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ 1985ء کے والد مرحوم کے ساتھی آج میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ڈنگی بالا کی میٹنگ میں حاجی نذر حسین،جبار حسین،صوبیدار غلام رسول،مقبول حسین، حاجی گلشیر،وجاہت رسول اورعثمان کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

راول زیر میں عبدالغفار،منور حسین، حاجی عبدالخالق حا جی فضل خان اور ان کی برادری کیکھڑاک کی بدولت مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ ویرو میں محمد انور، غلام شبیر، محمد اسلم نمبردار اور ان کی برادری نے بھرور شو آف پاور کا مظاہرہ کیا اور مسلم لیگی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مہرو میں حاجی محمد امیر وائس چئیرمین، احمد خان ممبر ضلع کونسل اور ان کی برادری نے میجر طاہر اقبال اور سلطان حیدر علی کی حمایت کا اعلان کیا۔