پیپلزپارٹی کے رہنما امجد اللہ کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 10 جولائی 2018 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما امجد اللہ کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے امجد اللہ خان کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔واضح رہے کہ امجد اللہ کے رٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 253 سے کاغذات مسترد کئے تھے۔آر او نے بینک ڈیفالٹر ہونے کے باعث کاغذات مسترد کئے تھے