لاہور کی 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی

منگل 10 جولائی 2018 17:26

لاہور کی 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر)انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ45سو سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیںاور گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیںاور پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحقنے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :