جامعہ کشمیر ، بیچلرڈگری پروگرامزکا امتحان 18جولائی سے شروع ہوگا

منگل 10 جولائی 2018 19:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ) اولڈ کورس سالانہ امتحان 2018، ایل ایل بی حصہ اول تا سوئم سالانہ امتحان 2017اور بی کام حصہ اول و دوئم سالانہ امتحان 2017کا انعقاد مورخہ 18جولائی 2018سے پورے آزادکشمیر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں ہو گا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس امتحان میں شمولیت کیلئے تمام امیدواران کو انکی طرف سے دئیے گئے پتہ جات پر رول نمبرز آغاز امتحان سے ایک ہفتہ قبل جاری کر دیے جائیں گے۔

جن امیدواران کو رول نمبرز سلپ اور ڈیٹ شیٹ نہ ملیں وہ شعبہ امتحانات کے ان نمبر ز 05288-960519,960466-70 Ext.210,249 پر رابطہ کریں۔ بی اے /بی ایس سی (کمپوزٹ) اولڈ کورس سالانہ امتحان 2018، ایل ایل بی حصہ اول تا سوئم سالانہ امتحان 2017اور بی کام حصہ اول و دوئم سالانہ امتحان 2017 کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :