Live Updates

پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں سے حلف نامہ لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائیگا

منگل 10 جولائی 2018 20:19

پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں سے حلف نامہ لینے سے متعلق درخواست پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں سے حلف نامہ لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل (بدھ) سنائے گا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر بھی تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع نہیں کروا یا گیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مزید مہلت کی استدعا مسترد کر دی تھی ۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے ٹکٹ کے لئے حلف نامہ لینے پر 11جولائی (منگل )کو فیصلہ سنانے کا حکم دیدا تھا ۔ ٹکٹ کے لئے حلف نامہ لینے پر تحریک انصاف کے خلاف پی ٹی آئی رہنما ملک منیر اور رائو وقاص نے درخواست دائر کی تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات