سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر آصف زر داری نے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی

منگل 10 جولائی 2018 20:54

سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر آصف زر داری نے قانونی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زر داری نے قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم میں قانونی ماہرین فاروق ایچ نائیک، اعتزاز احسن، نیئر بخاری اور لطیف کھوسہ شامل ہیں۔قانونی ماہرین پر مشتمل یہ ٹیم آصف علی زرداری کو معاملے سے متعلق بریفنگ دے دی جبکہ مشاورت کے بعد سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔