Live Updates

عمران خان کے حلقہ این ای131میں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا دورہ،

نواز لیگ کے رہنماؤں طاہر گجر اور ملک نواز اعوان کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

منگل 10 جولائی 2018 21:17

عمران خان کے حلقہ این ای131میں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کا ..
لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان نے لاہور میں عمران خان کے حلقہ این ای131کا دورہ کیا جہاں نواز لیگ کے رہنماؤں طاہر گجر اور ملک نواز اعوان نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا ، اسی طرح ڈی ایچ اے سٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران نے اپنی تنظیم کے ساتھ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیااور این ای131میں عمران خان اور پی پی162میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلانے کا وعدہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ عمران خان کی22سالہ سیاسی جدوجہد کے بار آور ہونے میں دو ہفتوں کا وقت رہ گیا ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کو طلوع ہونے والا سورج ایسی صبح کی نوید ثابت ہو گا جس کے لئے قوم نی70برس انتظار کیا ،اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان نے ملک آصف جہانگیر اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہوئے سابقہ حکومت پر سخت تنقید کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات