دی پیس سکولز اینڈ کالج سسٹم کی شاندار نتائج کی روایت برقرار

منگل 10 جولائی 2018 21:17

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) دی پیس سکولز اینڈ کالج سسٹم کی شاندار نتائج کی روایت برقرار رکھتے ہوئے حالیہ میٹرک کے امتحانات 2018میں ایبٹ آباد او ر مردان بورڈ میں جماعت دہم میں پانچ اور جماعت نہم میں چالیس پوزیشن حاصل کرنے والا اداراہ بن گیا۔ ان خیالات کااظہار دی پیس سکولز اینڈ کالج سسٹم کے چیرمین ثناء اللہ اور چیف ایگزیکٹو اعجاز باچا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ دی پیس سکولز اینڈ کالج سسٹم نے میٹرک2018 کے امتحانات میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔ ایبٹ آباد بورڈ اورمردان بورڈ میں جماعت دہم میں پانچ اورجماعت جماعت نہم میں چالیس پوزیشز حاصل کی جس میں ایک ہزار سے زائد نمبر لینے والوں بچوں کی تعداد 49 رہی جبکہ پانچ سو اور اس سے زائد نمبرز لینے والوں بچوں اور بچیوں کی تعداد101 رہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسی طرح A1 Gradeمیں کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 532 رہی۔

جبکہ A Grade میں کامیاب طلبہ و طالبات کی تعداد 241 رہی۔ انھوں نے کہا کہ دی پیس سکولز کی انتظامیہ اس شاندار نتائج پر طلباء اور والدین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور خصوصاًًً والدین کے کردار کو سراہتی ہے کہ اُن کے تعاون کے بغیر اتنے اچھے نتائج دینا ممکن نہ ہوتے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کامیابی سکول اور کالج کے اساتذہ، طلباء وطالبات اور والدین کی ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اسی طرح قابل اور ٹیلنڈیٹ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔ دی سکول اینڈ کالج سسٹم معیاری تعلیم کا نام ہے۔ اورہمارا مشن صوبے اور ملک کوٹاپرز فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ اس سے بھی زیادہ محنت کرکے اپنا ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اسی جوش و جذبے کے ساتھ معیاری تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :