سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھا دی گئیں

منگل 10 جولائی 2018 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا دورانہ 16 روز بڑھا دیا جس کے بعد صوبے بھر کے اسکول یکم اگست سے کھلیں گے،محکمہ تعلیم کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اس حوالے سے سمری نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے منظور کرلی ہے۔ منگل کو جا ری ہو نے والی سمری میں بتایا گیا کہ عام انتخابات میں اساتذہ کی مصروفیت کے سبب چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ ڈھائی ماہ کردیا گیا۔خیال رہے کہ سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔عام طور پر سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوتی ہیں تاہم اس بار شدید گرمی کے پیش نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 14 مئی سے 16 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا اور اب چھٹیاں 31 جولائی تک بڑھادی گئی ہیں۔