مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے ،میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سلام کرتا ہوں،

انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں ، (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے،مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو

منگل جولائی 21:44

مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے ،میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے، میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے،میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سلیوٹ کرتا ہوں، انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں ہے، (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے۔

منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام انتظامات اپنے ہاتھ میں لے ، جو کچھ آج ہورہا ہے اس سے اتنخابات کو نقصان پہنچ چکا ہے، انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت تسلیم نہیں کریں گے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے کسی اور کا کام نہیں ہے، ہماری برداشت کا مزید امتحان نہ لیا جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری بھی خدمات ہیں، میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دشمنوں کا مقابلہ کرنے والے جوانوں کو سلوٹ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، کسی پارٹی کے خلاف کچھ کیا جارہا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) ہے، (ن) لیگ کے بندے توڑ کر عمران خان کی پارٹی سے جوڑے گئے، مسلم لیگ (ن) اور قوم کسی طور پر بھی ان چیزوں کو قبول نہیں کریں گے، ہم نے کونسا کوئی گناہ کیا ہی ہم محب وطن لوگ ہیں، مجھ سے بڑا محب وطن اور کون ہوسکتا ہے، میرے اندر پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا ، آج اس پارٹی کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔

Your Thoughts and Comments