نوازشریف کا استقبال ،کارکنوں کو نماز جمعہ کے بعد داتا دربا اکٹھا ہونے کی ہدایت

منگل 10 جولائی 2018 21:51

نوازشریف کا استقبال ،کارکنوں کو نماز جمعہ کے بعد داتا دربا اکٹھا ہونے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) نے محمد نوازشریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے تاریخی استقبال کیلئے کارکنوں کو نماز جمعہ کے بعد داتا دربا اکٹھا ہونے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور مریم نواز کے تاریخی استقبال کیلئے کارکن قافلے کی شکل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی قیادت میں ایئر پورٹ پہنچیں گے۔