نوازشریف کا پاکستان کی تاریخ میں فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا،سیدال خان ناصر

منگل 10 جولائی 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ( ن )بلوچستان کے تمام اضلاع کے ضلعی عہدیداروں اور پارٹی کے صوبے بھر سے مختلف صوبائی اور قومی حلقوں کے امیدواروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد پاکستان میاں محمد نوازشریف جو بروز جمعہ مورخہ13 جولائی کو لندن سے محترمہ مریم نواز کے ہمراہ لاہور پہنچ رہے ہیں جن کا پاکستان کی تاریخ میں ایسا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا جو اس ملک کی تاریخ میں کسی سیاسی رہنماء کا آج تک نہیں ہوا ہو لہذا عہدیداران اور کارکنان اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور اپنی لاہور استقبال میں شمولیت کو یقینی بنائیں ،بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی جنگ نہیں ہم اس ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہ۔

(جاری ہے)

اس ملک کو ایک جمہوری مستحکم اور تعلیم یافتہ اندھیروں سے پاک توانا پاکستان چاہتے ہیں اور ان سب چیزوں میں رکاوٹ ڈالنے والا کوئی بھی شخص اس ملک کا اور ہمارا دشمن ہے ووٹ کو عزت دو کا سکون دیکر میں محمد نواز شریف نے کونسا جرم کیا ہے اور پارٹی اگر عدالتوں کا احترام نا کرتی تو پارٹی قیادت سینکڑوں مرتبہ عدالتوں کی پیشیاں میں دیگر ہوں کی طرح نا جاتی بیگم کلثوم نواز کی جو کیفیت ہے وہ پورے ملک کے غیور عوام جانتے ہیں اس وقت انہیں بلخصوص مریم کے ساتھ کی ضرورت ہے لیکن عدالتی احکامات کے سامنے تسلیم خم کرتے ہوئے میاں صاحب اور مریم بی بی نے ملک واپسی کا فیصلہ کر کے ان قوتوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے جو بیگم صاحبہ کی خدانخواستہ موت یا میاں صاحب اور مریم بی بی کے برطانیہ میں سیاسی پناہ کا پرپگنڈہ کرتے رہے میاں صاحب اس ملک میں آپ عوام کے ساتھ ووٹ کو عزت دو کے سلوگن کے ساتھ پارٹی ورکروں کی انتخابی مہم میں سرپرستی کریں گے اور جو لوگ شیروا میاں سالہا سال سے سلوا کر اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ اس مرتبہ ان باری تو کم ازکم آئے گی ان کو منہ چھپانے کی مہلت تک نصیب نہیں ہوگی پوری قوم اور مسلم لیگی شاخیں اپنی قیادت کے ہمراہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کی جنگ لڑتے رہیں گے۔