پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں ،الیکشن کمیشن

منگل 10 جولائی 2018 22:05

پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ انچارج آفیسر جس کے کنٹرول میں تین سے چار پولنگ سٹیشن ہوں گے، صرف اسے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ٹی وی چینلز پر چلنے والی یہ خبر کہ پولنگ سٹیشن پر موجود فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں یہ قطعی طور پر غلط اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے برعکس ہے۔