نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات سے متعلقہ سرکاری دستاویزات کو میڈیا کے حوالے کرنے والے سرکاری اہلکاروں کا تعین کرنے کیلئے مکمل انکوائری کا حکم جاری کر دیا

منگل جولائی 22:07

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات سے متعلقہ سرکاری دستاویزات کو میڈیا کے حوالے کرنے والے سرکاری اہلکار/ اہلکاروں کا تعین کرنے کیلئے مکمل انکوائری کا حکم جاری کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس کے پیچھے کو ئی مذ موم مقاصد تو نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے پورے معاملے کی چھان بین اور تمام حقائق معلوم کرنے کی انکوائری کا حکم بھی جاری کیا ہے کہ اگر واقعی کسی قسم کی بے ضا بطگی کی گئی ہے تو اصل مرتکبان کا بھی تعین کیا جا سکے نیز اس امر کی واضح نشاندہی ہو کہ اس سارے معاملے کے پیچھے کسی قسم کی کی سازش تو نہیں جس کا مقصد نگران حکومت کی مکمل غیر جانبدار نہ حیثیت کو متنازعہ بنانا ہو۔نگران وزیراعلیٰ نے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم بھی دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments