Live Updates

نواز شریف کے بعد اگلی باری آصف زرداری کی ہے ،

عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت کو واپس پاکستان لاکر غریب عوام پر خرچ کریں گے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا جلسوں اور شمولیتی تقریبات سے خطاب

منگل 10 جولائی 2018 22:24

نواز شریف کے بعد اگلی باری آصف زرداری کی ہے ،
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ امیدوار حلقہ NA-25 اور PK-61-64 پرویز خان خٹک نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اگلی باری آصف علی زرداری کی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں ملکی دولت کو واپس پاکستان لاکر غریب عوام پر خرچ کریں گے۔ تحریک انصاف کی2018 کے انتخابات میں کامیابی یقینی ہے۔

نوجوانوں اور عوامی طاقت سے دوبارہ برسر اقتدار آکر عوام اور ملک کی تقدیر بدلیں گے۔ تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ کرنادیگر سیاسی اوردینی جماعتوں کے بس کی بات نہیں ان کی شکست یقینی ہے۔ ان خیالات کااظہار پرویز خان خٹک نے جہانگیرہ میں جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی نائب صدر قاری بلال کی تحریک انصاف میں شمولیت، حصار تنگ، گجو خیل اور خٹک باغ میں جلسوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدوار حلقہ PK62 ادریس خٹک ضلعی سینر نائب صدر احسان خٹک ضلع کونسلر ان ذوالفقا رخٹک ۔امین زادہ سابق ناظم شاد خان، تحصیل نائب ناظم حمید اللہ خٹک نے بھی خطاب کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیااور عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے منشور کے مطابق عوام کو تعلیم ، صحت ، انصاف اور روزگار دینے کیلئے اپنے فرائض ایمانداری سے پورے کیے جن کے مثبت اثرات کی وجہ سے عوام کا پی ٹی آئی پر اعتماد بڑھتا رہا ہے ۔

اور اج نہ صر ف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کو دل وجان سے چاہتے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں عوام کے بنیادی اور لازمی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔مختلف نعروں اور وعدوں کے ذریعے سیاسی جماعتیں حکومتیں بناتی رہیں مگر عوام کو کن مسائل کا سامنا ہے اس پر کسی نے توجہ نہیں دی ۔اس کرپٹ اور نا اہل سسٹم سے دلبرداشتہ ہوکر عوام نے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور تبدیلی کے نظام کو جاری رکھنے کے لیے 2018 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف کوووٹ دیں گے۔

انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا عمل شروع کیا۔ تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار سمیت تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرایا۔انھوں نے کہا کہ اس صوبے اور ملک کے عوام کو کبھی روٹی کپڑا مکان، قائد اعظم کا پاکستان، پختون اور اسلام کے نام پر دھوکہ دیاگیا۔

اے این پی ، پی پی پی ، ایم ایم اے نے اگر عوام کے لیے کچھ کیا ہوتا تو عوام ان کومسترد نہ کرتے۔آج وہ ایک بار پھر نئے نعروں ، وعدوں اور منشور کے ساتھ میدان میں اترکر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں مگر عوام باشعور ہیں وہ ان کے جھوٹے نعروں وعدوں میں نہیں ائیں گے۔ اور تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انشاء اللہ 2018 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔ اور چاروں صوبوں سمیت وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات