نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ، خواجہ محمد آصف

گزشتہ 5سالوں میں ضلع سیالکوٹ میں ترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، مسیحی ورکرز کنونشن سے خطاب

منگل جولائی 22:28

نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ، خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 73خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 5سالوں میں ضلع سیالکوٹ میں ترقی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے تعلیم ، صحت ، انفراسٹریکچر ز کے کئی ایک میگا پراجیکٹس پایہء تکمیل کو پہنچے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ اور بدامنی کے اندھیرے ختم ہوئے اور 2013ء کے الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے ایفا ہوئے یہ سب اللہ کے فضل و کرم کے بعد میاں محمد نواز شریف کی والہانہ قیادت کا نتیجہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی ورکرز کنونشن اور اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میدوار پی پی 37محمد منشاء اللہ بٹ ، پی پی 36 چودھری محمد اکرام اور امیدوار قلیتی نشست ذوالفقار غوری کے علاوہ پارٹی کے مقامی عہدیداران بھی موجود تھے ، خواجہ محمد آصف نے کہاکہ چائنہ نے پاکستان میں 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے پاک چائنہ اقتصادی راہداری حقیقت کا روپ دھار چکی ہے گوادر پور ٹ نے کام شروع کردیا ہے بجلی کے بے شمار منصوبے مکمل ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میاں محمد نواز شریف کے وفاداروں کا شہر ہے یہ میاں محمد نواز شریف کے چاہنے والے بستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی طاقت نہیں نکال سکتی ۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ30سالہ سیاسی کیرئیر میں مجھے اپنی وفاداری پر ناز ہے جبکہ ہمارے مد مقابل کی تصاویر کے پوسٹر شہر کی دردیوار پر لگے ہیں جن میں مشرف، چودھری شجاعت ، نواز شریف اور اب عمران خان نظر آتا ہے ۔

اس دور میں اپنا سیاسی قبلہ بدلنے والوں کو تبدیلی کی بات کرتے شرم نہیں آتی ۔ عمران خان نے سارے لوٹے جمع کرکے پی ٹی آئی کو بیت الخلائی مخلوق میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو قوم نواز شریف کے مخالفین اور اس کے خلاف فیصلوں کو شیر پر مہر ثبت کرکے رد کرے گی اور ایک مرتبہ پھر شیر دھارے گا ۔