نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

منگل جولائی 22:31

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قائم فنڈ میں 5 لاکھ روپے کا چیک دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرپاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور قوم کو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کار خیر میں شہریوں کو اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیئے۔