Live Updates

پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے این اے 47 کے ٹکٹ ہولڈر کو مسترد کر دیا

منگل 10 جولائی 2018 22:31

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں نے این اے 47 کے ٹکٹ ہولڈر کو مسترد کر دیا ہے۔ زلفی بخاری کے کہنے پر پی ٹی آئی کا ٹکٹ اس شخص کو دیا گیا جس نے پارٹی کی رکنیت تک حاصل نہ کی، فاٹا کے صوبے میں ضم کرنے کے فیصلے کو پہلے بھی مسترد کیا اب بھی ناقابل قبول ہے،بطور سینیٹر اورکزئی عوام کے لیے وہ کام کیے جن کی ملکی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، اورکزئی عوام نے عام انتخابات میں عبدالشاہد اورکزئی کی کامیابی کا عزم کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اورنگزیب خان اورکزئی نے ھنگو میں سینئیر صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ٹکٹوں کی تقسیم میں انصاف نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کی سفارش پر اورکزئی ایجنسی کا ٹکٹ ایسے شخص کو دیا جس کی نظریاتی وابستگی پی ٹی آئی سے نہیں اور جسے اورکزئی کے کارکنوں نے سختی سے مسترد کرتے ہوئے عبدالشاہد اورکزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ مشتی میلہ میں تمام قبائل کے جرگے میں پی ٹی آئی کا ایک بھی جھنڈہ نہ ہونا پارٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

اور یہ پی ٹی آئی کی ناکامی کا پیغام ہے۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ این ای47 کے عوام اور قبائل عبدالشاہد اورکزئی کی کامیابی چاہتے ہیں اور عبدالشاہد اورکزئی کے تاریخی سیاسی اور انتخابی جلسوں کی بدولت سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سینٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر اورنگزیب خان اورکزئی نے کہا کہ انہوں نے تین سالوں میں اورکزئی ایجنسی میں کڑوروں روپے کے بحالی کے منصوبہ جات مکمل کرائے۔متاثرین کو نقصانات کے معاوضے دلوائے اور انہیں اپنے علاقوں میں باعزت آباد کرایا۔ اور اب ان کی خدمت کے لیے ہر فورم پر عملی جدوجہد کر رہا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات