حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے، سراج الحق

ملک فرد ،خاندانوں اور جتھوں کے بجائے قانون و آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،لوگ ایم ایم اے کی طرف رجوع کررہے ہیں، خار میں انتخابی جلسے سے خطاب

منگل 10 جولائی 2018 22:38

حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ ..
خار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے۔باجوڑ کے صدر مقام خار میں انتخابی جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں فرد،خاندان اور جتھوں کی حکمرانی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ 25جولائی کو جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے عوام کی امید یں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں، ایک کرپشن فری پاکستان، کلین پاکستان اور گرین پاکستان ہی متحدہ مجلس عمل کا منشور ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی احتساب کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،انتخابات کے ساتھ ساتھ احتساب بھی ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں ملک فرد ،خاندانوں اور جتھوں کے بجائے قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں، لوگ ایم ایم اے کی طرف رجوع کررہے ہیں۔