محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں 16 دن کی توسیع کردی

منگل 10 جولائی 2018 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات میں 16 دن کی توسیع کردی ہے۔ وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن عالیہ شاہد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں اسکول 16 جولائی سے کھلنے کے بجائے یکم اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، جسکا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی شدید گرمی اور رمضان المبارک کے باعث موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا اور اسکولز یکم جون سے بند ہونے کے بجائے 15 مئی کو بند کرکے 15 جولائی سے کھولنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ اساتذہ کی الیکشن میں ڈیوٹیز دینے کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اسکول یکم اگست سے کھولنے کی تجویز دی گئی تھی۔