نثار کھوڑو نے پی پی گھوٹکی تحصیل کے صدر سکندر لاکھو کو ان کے عہدے سے ہٹادیا

منگل 10 جولائی 2018 22:45

نثار کھوڑو نے پی پی گھوٹکی تحصیل کے صدر سکندر لاکھو کو ان کے عہدے سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی پی پی گھوٹکی تحصیل کے صدر سکندر لاکھو کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے ان پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور گھوٹکی میں مخالف امیدوار کی مدد کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی ہے۔