نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملزم راؤ انوارکی ضمانت منظور

منگل 10 جولائی 2018 22:54

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملزم راؤ انوارکی ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملزم راؤ انوارکی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت کے موقع پر عدالت میں ملزم راؤانوار سمیت دیگر ملزمان کو بھی پیش کیا گیا عدالت میں راؤ انوار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رائو انوار کا نام نقیب قتل کیس میں زبردستی شامل کیا گیا ہے رائو انوار مقابلہ کے وقت موقع واردات پرموجود نہیں تھے جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ نقیب اللہ کو ساتھیوں سمیت تین بج کہ اکیس منٹ پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا اور رائو انوار نے مقابلے سے پہلے ایک بج کہ اکیس منٹ پر پریس کانفرنس میں نقیب اللہ اور دیگر ساتھیوں کے قتل کی تصدیق کی مقابلہ بعد میں کیا گیا تو ملزمان کے قتل کی تصدیق پہلے کیسے کی جاسکتی ہے راو انوار مقابلے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے عدالت نے وکلا کی جانب سے دیے گیے دلائل کے بعد ملزم راؤ انوار کو دس لاکھ روپے کہ مچلکے جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کرلی واضع رہے کہ عدالت کی جانب سے سے فیصلہ پانچ جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔

#