گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق انکوائری،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کو بیان ریکارڈ کرا دیا

منگل جولائی 22:54

گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق انکوائری،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کر دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی انکوائری کے سلسلے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔ مفتاح اسماعیل نے منگل کونیب ہیڈ کوارٹر کراچی میں تفتیشی افسر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

بیان ریکارڈ کرانے کے بعد مفتاح اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے ایل پی جی سے متعلق بات کی ہے تاہم نیب والوں کو بتایا کہ میں کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی انکوائری عدالتی احکامات کا نتیجہ ہے لہذا نہیں سمجھتا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدین کے فرار ہونے پر نام ای سی ایل سی میں ڈالنے پڑتے ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی واپسی ایک مثال ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، جے جے وی ایل کو ایس ایس جی نے غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔#