الیکشن کمیشن کا پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ

سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ اور پانچوں آئی جیز کو بھی مراسلے جاری کردیئے

منگل 10 جولائی 2018 23:08

الیکشن کمیشن  کا پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن میں سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ اور پانچوں آئی جیز کو بھی مراسلے جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد نے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیوررٹی اہلکاروں سے حلف لینے کافیصلہ کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ اور پانچوں آئی جیز کو مراسلے جاری کردیئے۔

مراسلے کے مطابق ہر ضلع کے سکیورٹی انچارج سے حلف برداری ڈی آر او لے گاجبکہ پولنگ سٹیشن پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں سے حلف پریذائیڈنگ افسر لے گا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا۔۔