سٹیٹ بینک میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے عطیات کی وصولی شروع

ملک بھر میں صارفین کی رہنمائی کیلئے مرکزی بینک نے ہیلپ لائن سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے،ڈپٹی گورنر

منگل 10 جولائی 2018 23:12

سٹیٹ بینک میں دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلئے عطیات کی وصولی شروع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کی ہدایت پر سٹیٹ بینک نے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز اکھٹا کرنے شروع کردیئے۔ ملک بھر کی 16 ہزار بینک برانچوں میں صارفین ڈیمز کے لئے عطیات جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان میں کانفرنس کرتے ہوئی ڈپٹی گورنر شمس الحسن نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر مرکزی بینک نے ڈیمز کی تعمیر کی عطیات جمع کرنے کے لئے اکاونٹ کھول لئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ عطیات جمع کروا رہے ہیں۔

شمس الحسن کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک سمیت متعدد کمرشل بینکوں کے ملازمین نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے اپنی ایک روز کی تنخواہ عطیہ کر دی ہیں۔اسکے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ لے سکتے ہیں جبکہ ملک بھر میں صارفین کی رہنمائی کیلئے مرکزی بینک نے ہیلپ لائن سروس کا آغاز بھی کر دیا ہے۔۔