Live Updates

پشاور، ہر مشکل گھڑی کا مسلم لیگ (ن) نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ، ہمیشہ کی طرح اب بھی سرخروں ہوں گے،خادم علی خان یوسفزئی

منگل 10 جولائی 2018 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورپی کے 78 سے امیدوار خادم علی خان یوسفزئی نے واضح کیاہے کہ ہر مشکل گھڑی کا مسلم لیگ (ن) نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی سرخروں ہوں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں عوام جوق درجوق شامل ہورہے ہیں اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) ایک دفعہ پھر کامیاب ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ میں انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے این اے 31 کے امیدوار ملک ندیم اور پی کے 77 کے امیدوار حسن محمود جان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ خادم علی خان یوسفزئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی دارالحکومت پشاور کاحلیہ ہی بگھاڑدیاہے اور پشاور شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کومایوس کیاہے اور انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ان سے انتقام لے گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کیاہے اور ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے اور نیشنل گرڈسٹیشن میں 10 ہزار سے زائد بجلی داخل کی اوراس کے علاوہ صوبے سمیت ملک بھر میں امن واستحکام کویقینی بنایاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر مشکل گھڑی کا مسلم لیگ (ن) نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح اب بھی سرخروں ہوں گے اورپوری قوم مسلم لیگ کے ساتھ ہیں۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات