متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل نے فاٹا کے لیے اتفاق رائے سے امیدوار فائنل کر لیے

منگل 10 جولائی 2018 23:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل نے فاٹا کے لیے اتفاق رائے سے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں ۔

(جاری ہے)

متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کے مطابق این اے 40 باجوڑ کے لیے سردار خان ، این اے 41 باجوڑ کے لیے قاری عبدالمجید ، این اے 42 کے لیے ملک سعید خان ، این اے 43خیبر کے لیے مفتی محمد اعجاز ، این اے 44 خیبر کے لیے شاہ فیصل آفریدی ، این اے 45 کرم ایجنسی کے لیے منیر اورکزئی ، این اے 47 اورکزئی کے لیے قاسم گل ، این اے 48 شمالی وزیرستان کے لیے مولانا مصباح الدین ، این اے 49 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا جمال الدین ، این اے 50 جنوبی وزیرستان کے لیے مولانا محمو د عالم اور این اے 51 ایف آر سرکل کے لیے مفتی عبدالشکور کے نام شامل ہیں ۔

متحدہ مجلس عمل کے وہ امیدوار ان جو ایم ایم اے کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں ، کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کے لیے ریٹائرمنٹ کی درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کے پاس جمع کرادیں ۔ ایم ایم اے کی ممبر جماعتوں کے کارکنان ، ممبر ان اور عہدیداران متحد ہو کر ایم ایم اے کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں ۔