Live Updates

ْکراچی، تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی نامزدگی کاغذات بحالی کے خلاف درخواست دائر

منگل 10 جولائی 2018 23:29

ْکراچی، تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی نامزدگی کاغذات بحالی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار حلیم عادل شیخ کی نامزدگی کاغذات بحالی کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔درخواست زرعی ترقیاتی۔بینک کی جانب سے جمع کرائی۔گئی ہے درخواست میں۔بینک کے وکیل۔

(جاری ہے)

نے موقف اپنایاہے کہ حلیم عادل شیخ نے ذریعی ترقیاتی بینک سے 8 ملین قرضہ لیا ہے،حلیم عادل شیخ نے حلف نامے میں قرضہ ظاہر نہیں کیا،حلیم عادل نے قوم سے جھوٹ بولا ان کا فارم مسترد کیا جائے حکیم عادل صادق اور امین نہیں نا اہل قرار دیا جائے، عدالت نے حلیم عادل شیخ الیکشن کمیشن سمیت تمام فرقین کو نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے 18 جولائی تک تمام فرقین سے جواب طلب کر لیا، حلیم عادل شیخ تحریک انصاف کے پی ایس 99 کے امیدوار ہیں۔#

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات