صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رہائش پذیر کشمیری عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں،عبدالرشید ترابی

منگل 10 جولائی 2018 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانو ن ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رہائش پزیر کشمیری عوام متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ایم ایم اے کے امیدواروں کو ووٹ دینے سے ضمیر مطمئن اور مسائل ومشکلات سے نجات دلانے کی راہ ہموار ہوگی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام دگرگوں سلگتے مسائل کا شکار ہیں جماعت اسلامی نے ہر پلیٹ فارم پر ملک بھر کے عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بلاتفریق آوازبلندکی ہیں کوئٹہ کی کشمیری آبادی پی بی 28پرڈاکٹر عطاء الرحمان کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کشمیری عوام کے دل بلوچستان کے عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دورہ کوئٹہ کے دوران وفود ،استقبالیہ اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما ،ایم ایم اے پی بی 28کوئٹہ کے امیدوار ڈاکٹر عطاء الرحمان نے مجاہد رہنما عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں کشمیری برادری ہمارے بھائیوں کی طرح ہمارے ساتھ سالوں سے رہ رہے ہیں ہم سب ایک ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسائل کے حل کیلئے دیانت دار دین دار افرادکو کامیاب بنائیں کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے بدقسمتی سے یہاں سے کامیاب ہونے والے افراد خودتو مالا مال ہوتے ہیں عوام کو ان کی حالت پرچھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے مسائل وپریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید زیادہ ہوجاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے عوام کو بیداری واتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے 25جولائی دینی قوتوں کا ساتھ دینا چاہیے دینی قوتیں ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں کوئٹہ کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلاسکتے ہیں کرپشن وکمیشن ،موروثیت اور بدامنی کا خاتمہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے ایم ایم اے دینی قوتوں دینی ووٹرزکا گلدستہ ہے اس گلدستہ سے فائدہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم انہیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں سب کو آزماچکے ہیں اب ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہم دینی قوتوں کا اعتماد کرتے ہوئے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کوئٹہ کے علمائے کرام ،طلباء وشہری دینی جماعتوں کیساتھ ہیں انشاء اللہ کامیابی دینی قوتوں کی ہوگی بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کیساتھ کراچی ولاہور میں بھی دینی قوتیں کامیاب ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار اور قوم کا پیسہ لوٹنے والے سیاسی لوٹے اور فحاشی کے کلچر کو عام کرنے والے ملک میں تبدیلی کیسے لا سکتے ہیں حقیقی تبدیلی ایم ایم اے لائیگی ہم قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ اس دفعہ الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کے دیانتدار نمائندوں کو موقع فراہم کریں اور اس فرسودہ نظام اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔