تحریک انصاف نے انتخابی اشتہارات پر پابندی عائد

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آ ئی کی انتخابی مہم کے اشتہارات میں سیاسی جماعتوں کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا نوٹس، پیمرا کو مذکورہ اشتہارات روکنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں

muhammad ali محمد علی منگل جولائی 22:08

تحریک انصاف نے انتخابی اشتہارات پر پابندی عائد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) تحریک انصاف نے انتخابی اشتہارات پر پابندی عائد، الیکشن کمیشن کا پی ٹی آ ئی کی انتخابی مہم کے اشتہارات میں سیاسی جماعتوں کے خلاف  توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا نوٹس، پیمرا کو مذکورہ اشتہارات روکنے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے اشتہارات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے توہین آمیز زبان کے استعمال کا نوٹس لے لیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے نام بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف ٹی وی چینلز پر پاکستان تحریک انصاف کے اشتہار چل رہے ہیں جن میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے ، جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، اس لئے آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس قسم کے رجحانات سے باز رہیں ، بصورت دیگر الیکشن کمیشن آپ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کر ے گا ، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر پیمرا کو بھی خط لکھا ہے جس میںالیکشن کمیشن نے پیمرا کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹی وی چینلز کو فوری طور پر ہدایت جاری کرے وہ اس قسم کے الفاظ والے اشتہارات نہ چلائیں۔