سوراسی کی قریشی فیملی کی نویںکلاس کی حوا کی بیٹی (م)کی عزت سکول وین کے ڈرائیور نے دوستوں کے ساتھ ملکرتار تار کر دی

واقعہ کو چھ دن اور مقدمہ درج ہوئے 3دن گزرنے کے باوجودبا ثر ملزمان علاقے میں دھندناتے پھر رہے ہیں،متاثرہ خاندان کو آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں،پولیس بھی سفارشوں کے سامنے ڈھیر

منگل 10 جولائی 2018 23:42

سوراسی کی قریشی فیملی کی نویںکلاس کی حوا کی بیٹی (م)کی عزت سکول وین کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) تھانہ مری کے علاقے سوراسی کی قریشی فیملی کی نویںکلاس کی حوا کی بیٹی (م)کی عزت سکول وین کے ڈرائیور نے دوستوں کے ساتھ ملکرتار تار کر دی۔واقعہ کو چھ دن اور مقدمہ درج ہوئے 3دن گزرنے کے باوجودبا ثر ملزمان علاقے میں دھندناتے پھر رہے ہیں۔متاثرہ خاندان کو آواز اٹھانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

پولیس بھی سفارشوں کے سامنے ڈھیر،مقدمہ درج ہونے کے باوجودبا اثر سوزوکی ڈرائیور کو گرفتار کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے لگی۔متاثرہ خاندان انصاف کے حصول کیلئے روزنامہ جناح کے آفس پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق 14سالہ (م ف) کا والد لکڑ ہارے کا کام کرتا ہے اور اس کی بیٹی ملزم ذیشان نامی سوزوکی ڈرائیور کی گاڑی میں گونمنٹ گرلز ہائی سکول چارہان میں پڑھنے جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے درج کردہ مقدمہ کے مطابق بچی 4-7-18کو صبح 7 بجے اپنے گھر سے نکلی تو ملزمان ذیشان ،سبحانی نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچی کو نشہ آور چیز کھلا کر اسے شدید زناء کا نشانہ بنایا جب مدعی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تومقامی سیاسی شخصیت لیگی رہنماء اشفاق سرورنے پولیس کو ملزمان کی پشت پناہی کرنے کا حکم دیدیا اور پولیس نے بھی انہیں سب اچھا ہے کی رپورٹ دینے کیلئے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا ۔مدعی نے چیف جسٹس پاکستان کو انصاف کے حصول کیلئے اپیل کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے