رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، لیاری گینگ وار، اسٹریٹ کریمنل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار

منگل 10 جولائی 2018 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار، اسٹریٹ کرمنل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان کو گرفتار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی اور پی آئی بی کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان شاہ زیب عرف تالو اور شکیل احمد کو گرفتار کیا جن کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید عزیر علی عرف لالا کو گرفتار کیا جو غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہے۔فیرئیر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حمزہ عرف باڑوکو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی بر آمدکیا گیا اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔