آصف زرداری کا منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر کل ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو نے کا فیصلہ

قانونی ٹیم سردار لطیف خان کھوسہ ‘چوہدری اعتزازاحسن ، نیئر حسین بخاری کل ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوں گے ‘ذرائع

منگل جولائی 23:52

آصف زرداری کا منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر کل ایف آئی اے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر سینئر وکلا سے مشاورت کرنے کے بعدکل (منگل ) ایف آئی اے کے سامنے نہ پیش ہو نے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی میں منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے معاملے پر آصف ن زرداری ے سینئر وکلا لطیف کھوسہ،،اعتزا ز احسن اور نیئر بخاری سے مشاورت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وکلانے ز رداری کو آج منگل ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہو نے کا مشورہ دیا ہے آج آصف علی زرداری کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گی۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے ایف آئی اے اہلکار طلبی کے نوٹس کی تکمیل کروانے کیلئے لئے ان کی ر ہائشگاہوں پر بھی گئے لیکن ان کی آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی جس پر وہ طلبی کے نوٹس رہائش گاہوں کے باہر چسپا ں کرکے واپس آگئے ۔ اس کیس میں وزارت داخلہ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل پر ڈال رکھے ہیں اور ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی ہے ۔