Live Updates

سماجی و سیاسی شخصیت میاں اخلاق احمد گڈو نے تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی

منگل 10 جولائی 2018 23:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) سماجی و سیاسی شخصیت میاں اخلاق احمد گڈو نے تحریکِ انصاف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تحریکِ انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خاں، این اے 127 تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ، این اے 128 کے امیدوار اعجاز ڈیال اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سمیت دیگر تحریکِ انصاف کے قائدین میاں اخلاق گڈو کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیاتحریکِ انصاف کے قائدین نے میاں اخلاق گڈو سے تحریکِ انصاف کی حمایت کی اپیل کی جس پر میاں اخلاق گڈو نے اپنے ساتھیوں سے مشورے کے بعد پارٹی کی حمایت اور اس میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات