نیب لاہور کی بڑی کارروائی ، پنجاب پولیس کا ایس ایچ او کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار

ملزم ایس ایچ او نوید اعظم نے غیر قانونی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ملزم ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھا اور 30 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کئے

منگل 10 جولائی 2018 23:52

نیب لاہور کی بڑی کارروائی ، پنجاب پولیس کا ایس ایچ او کرپشن و اختیارات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) نیب لاہور کی بڑی کارروائی ، پنجاب پولیس کا ایس ایچ او کرپشن و اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار،ملزم ایس ایچ او نوید اعظم نے غیر قانونی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ملزم ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھا اور 30 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کئے ۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئیغیر قانونی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ملزم ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھنے اور 30 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے والے سابق ایس ایچ او تھانہ برکی ملزم نوید اعظم کو گرفتار کر لیا ہے ،نیب اعلامیئے کے مطابق سابق ایس ایچ او تھانہ برکی ملزم نوید اعظم نے غیر قانونی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کے ملزم ندیم احمد کو حبس بیجا میں رکھا اور دوران حراست ملزم ایس ایچ او نویداعظم کیجانب سے 30 لاکھ روپے بطور رشوت وصول کیے گئے نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس دوران ملزم ایس ایچ او نوید اعظم نے اہلیہ کے نام غیر قانونی طور پر متعدد جائیدادیں بھی بنائیں،جائیدادوں کی خرید کی مد میں زیر حراست ملزم ندیم احمد سے خطیر رقوم وصول کی گئی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب لاہور ملزم ندیم احمد کیخلاف عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں روپے وصول کرنیکے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے،ملزم ندیم احمد کے انکشافات پر ملزم سابق ایس ایچ او کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،نیب حکام کیجانب سے ملزم ایس ایچ او نوید اعظم کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا،نیب حکام ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کرینگے۔