نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ نا منظور نا منظور‘ شہباز شریف

دس دس سال مقدمات نہیں سنے جاتے ،نواز شریف کو ایک ہفتہ مہلت نہ ملی انہیں سزا سنا دی گئی بھلوال والو آئی لیو یو آل، آپ نے اپنی محبت اور جوش سے مجھے اور نوازشریف کو خرید لیا ہے‘بھلوال جلسے سے خطاب

منگل 10 جولائی 2018 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف کی انتخابی مہم جاری ہے، محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز سر گودھا ،بھلوال کا رکھ کیا جہاں انہوں نے ایک بہت بڑے مجمے سے خطاب بھی کیا، بھلوال کے راست میں کوٹ مومن پہنچنے پر صدر مسلم لیگ (ن ) کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیں،جس کے بعد شہباز شریف کا للیانی پہنچنے پر بھی پرتباک استقبال کیا گیا، پھولوں کی.پتیاں نچھاورکرنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کا مسلم لیگی ترانوں پر جوش و خروش دیدنی تھا،جب محمد شہباز شریف جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا زبر دست استقبال کیا گیا اور شیر آیا شیر آیا کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے گئے،جلسہ کے آغاز میںمسلم لیگ (ن ) کے دور حکومت میں بھلوال میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں پر مبنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کے دوران میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھلوال والو آئی لیو یو آل، آج بھلوال والو آپ نے اپنی محبت اور جوش سے مجھے اور نوازشریف کو خرید لیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں آپ سے بہت ضروری باتیں کرنے آیا ہوں، اس ملک کا فرزند آپ کا قائد میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر 13جولائی کی شام کو لاہور آ رہا ہے، آپ سب نے ان کا مثالی استقبال کرنے ضرور آنا ہے، دس دس سال مقدمات نہیں سنے جاتے لیکن نوازشریف کی اہلیہ بیمار تھیں تو انہوں نے درخواست کی کے صرف ایک ہفتے کی مہلت دے دی جائے تب بھی اخلاقیات کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور انہیں سزا سنا دی گئی، نواز شریف کے خلاف آنے والا فیصلہ ظلم و زیادتی پر مبنی ہے، ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے، نواز شریف کا فیصلہ نا منظور نا منظور،ہمارے سیاسی مخالفین کا خیال تھا کہ سزا کے بعد نواز شریف لندن سے نہیں آئے گا لیکن نواز شریف بہادر شخص ہے وہ واپس آرہا ہے، کس نواز شریف کو 10سال قید کی سزا سنائی گئی،جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ، ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ کر دیا، نواز شریف نے بھیرہ کو موٹروے دی ،کھاد سستی کی، ہم الزامات کی نہیں ترقی اور خدمت کی سیاست کرتے ہیں، نواز شریف کے نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف 13 جولائی کو عوامی عدالت فیصلہ دے گی، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ،جس نے ملک سے اندھیرے دور کئے وہ مجرم جبکہ جس نے اندھیرے دئے وہ پاک صاف یہ کیسا انصاف ہے ،نواز شریف کو علم ہے کہ جب وہ لاہور پہنچیں گے تو گرفتار ہو جائیں گے وہ اپنے لئے نہیں ملک اور آپ کے لئے واپس آرہا ہے ، آپ کی محبت کی وجہ سے آ رہا ہے ، ہم نے لاہور پہنچ کر نواز شریف اور سب کو بتانا ہے کہ ہم یہ فیصلہ نہیں مانتے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ الزام خان نے کے پی کے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، اب وہ پاکستان کا بیڑہ غرق کرنا چاہتا ہے، یہ جھوٹوں کا بادشاہ ہے، پشاور کے کھنڈرات پر ستر ارب ضائع کر دئے ہیں، 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر اس ناٹک خان کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردیں،جھوٹے خان کو 25جولائی کے بعد چلے پر بھیج دیں گے، آپ کے اس خادم نے صوبے بھر میں کالج بنائے، یونیورسٹیاں بنائیں،ہسپتال بنائے، سی ٹی سکین مشینیں لگائیں اور بے شمار کام کر کے عوام کی خدمت کی ہے، پنجاب کو آگے لے کر گئے ہیں ۔

قدرت نے موقع دیا تو بھلوال کو ضلع کا درجہ دیں گے ۔ اس کے علاوہ سرگودھا شہر میں میڈیکل کالج بنائیں گے جبکہ بھلوال میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی بنائیں گے ،بھلوال جلسے میں بے انتہا ہجوم دیکھ کر مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف بھی خود پر قابو نہ رکھ پائے اور ترنم سے گنگنانے لگے کہ مجھے خود پتہ نہیں تم سے پیار کیوں ہے۔