Live Updates

شریف برادران صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں ،ثوبیہ کمال

منگل 10 جولائی 2018 23:59

لاہور۔10 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا کہ کہ شریف برادران کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ یہ صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو ہی انصاف سمجھتے ہیں اور مخالف فیصلہ آنے پر اسے قبول کرنے کی بجائے عدلیہ پر تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صادق اور امین قرار دیئے جانے کا فیصلہ نواز لیگ کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، عمران خان کا اہل ہونا ایک بار پھر نواز شریف کا نا اہل ہونا ہے، انہوںنے کہا کہ شہباز شریف کے ہر منصوبے سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ، شریف برادران نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا ، رائے ونڈ روڈ پر کروڑوں روپے لگائے ، لاہور سمیت دیگر صوبے کے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو علاج تو دور دو ا کی سہولت بھی میسر نہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات