نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،وزارت داخلہ

منگل جولائی 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

منگل کی رات ایک بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ انکے پاکستان آنے پر کیا جائے گا ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کابینہ کی ذیلی کمیٹی جائزہ لے گی اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

Your Thoughts and Comments