عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہی ہمارا اولین فرض ہے،نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ

منگل جولائی 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) ۔ نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ نے اپنے ماتحت محکموں کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کو خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی سرانجام دینے کی خصوصی تلقین کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہی ہمارا اولین فرض ہے اور اس کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

انہوںنے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کی ایک وجہ سرکاری محکموں میں تقرر وبعض افسران کی لاپرواہی بھی ہے صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو اپنا کام درستگی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل جل کر یہ عہد کریں کہ اپنے فرض کو دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کے مسائل بروقت حل نہ ہوسکیں ۔ انہوںنے اپنے ماتحت محکموں کو مزید ہدایت دی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کریں تاکہ صوبے کے عوام خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہوسکے۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کو تمام شعبوں میں با اختیار بنانے کیلئے خصوصی اور فوری اقدامات کئے جائیں

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments