نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ کا بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ سماجی بہبود کا دورہ

منگل 10 جولائی 2018 23:30

کوئٹہ۔10جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2018ء) ۔ نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ نے اچانک بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ سماجی بہبود کا دورہ کیا ۔متعلقہ شعبہ میں ملازمین کی حاضری ، اور پیشہ ورانہ رجحان کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیرنے اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو شابا ش دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بھی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے جس پر مریضوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ فرزانہ کریم بلوچ نے مریضوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام مسائل کا بروقت حل نکالا جائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ اس محکمے کا مقصد بے سہارالوگوں کی بہبود او ر بحالی ہے انہوںنے مزید کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں محکمہ سماجی بہبود اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :